سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی اپیل پر جلی کٹو (سانڈوں کو قابو میں کرنے کا کھیل)پر اپنا حکم آج ایک ہفتے کےلئے ملتوی کردیا۔اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بینچ سے اپیل کی
کہ جلی کٹو پر فیصلہ ایک ہفتے تک ٹال دیا جائے
کیونکہ مرکز اور ریاستی
حکومت اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جلی کٹو جنوبی ہندوستان میں بہت مقبول ہے اور اسے مکر
سکرانتی اور پونگل کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے جس میں نوجوانوں کے گروپ
سانڈوں کو پکڑکر اپنے قابو میں کرتے ہیں۔